پیرس: فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ پیرس کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ DR400 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تربیتی طیارہ فرانسیسی خطے میں پروازوں کیلئے رجسٹرڈ تھا جسے زیادہ سے زیادہ 15,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی اجازت تھی اور یہ فرانس کے سب سے بڑے ائیرپورٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔
آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں ہر جانب کیروسین کی بدبو پھیلی ہوئی تھی جبکہ طیارے میں سوار چار افراد ہلاک ہو ئے جن کی لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پیرس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
10:27 PM, 18 Apr, 2021