ہرارے: زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے ہرارے پہنچنے والے پاکستانی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے پہنچ گئی ہے جو میزبان ٹیم کیخلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی سکواڈ گزشہ ورز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آئی ہیں جس کے بعد اب پیر سے زمبابوے کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔
زمبابوے میں موجود پاکستانی ٹیم کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آ گئیں
08:30 PM, 18 Apr, 2021