کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، باپ اور تین بیٹے قتل

11:54 AM, 18 Apr, 2021

کوہاٹ: زمین کے تنازع پر مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے باپ اور تین بیٹوں کو قتل کردیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق  درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی تو دونوں  نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی تنازع کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں