6جی کب متعارف کرایا جائے گا؟ ہواوے نے تاریخ کا اعلان کردیا

6جی کب متعارف کرایا جائے گا؟ ہواوے نے تاریخ کا اعلان کردیا

بیجنگ: چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے جدت کی دنیا میں ایک اور قدم آگے پہنچ گئی ہے۔ ہواوے نے 6 جی نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق 'ہواوے' کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دو ہزار تیس تک 6 جی نیٹ ورک کو لانچ کر دیا جائے گا ۔ 6 جی نیٹ ورک فائیو جی سے 50 گنا تیز ہوگا ۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے ایک سکینڈ میں ایک ہزار گیگا بائِٹس ڈیٹا ٹرانسفر ہوسکے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمونی کو جون 2021ء سے سمارٹ فونز کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد متعدد ڈیوائسز ہارمونی او ایس 2.0 پر منتقل کر دی جائی گی ۔

ہواوے کو مئی 2019 میں امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور سروسز تک رسائی حاصل نہیں رہی تھی جس کے بعد اس نے اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس متعارف کرایا تھا مگر اسے ابھی تک سمارٹ فونز کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا لیکن صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ ہواوے اپنے فونز میں اینڈرائیڈ کی بجائے ہارمونی او ایس کو جگہ دینے کیلئے بالکل تیار ہے ۔

ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے صدر ڈاکٹر وانگ چینگ لو نے چین میں ایک ایونٹ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جون 2021 سے متعدد ڈیوائسز ہارمونی او ایس 2.0 پر منتقل ہوجائیں گی ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2021 کے آخر تک 30 کروڑ سمارٹ فونز ، ٹیبلیٹس اور دیگر انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز میں ہارمونی او ایس موجود ہوگا ۔