اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا نے تباہی مچادی ۔ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا ہولناک ترین دن رہا۔24 گھنٹے کےدوران 149 افراد جاں بحق ہوگئے۔یہ کورونا شروع ہونے سے اب تک ملک میں مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق24گھنٹے میں 71ہزار836افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 6 ہزار 127 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 8.52 رہی۔
ملک میں 149 افراد کی موت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد7لاکھ56 ہزار285 ہوچکی ہے۔