بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان رابطہ ، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

09:29 PM, 18 Apr, 2020

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق،  چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے عالمی تعاون اور رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں سندھ حکومت نے سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کیا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فوری فیصلہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ حکومت کی بروقت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز (تقریباً 54 کروڑ روپے) امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں