ایران، افغانستان اور بھارت سے آنیوالوں کو دو دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، معید یوسف

 ایران، افغانستان اور بھارت سے آنیوالوں کو دو دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، معید یوسف
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہاکہ ایران، افغانستان اور بھارت سے آنیوالوں کو دو دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر معید یوسف  نے کہا  کہ گزشتہ ہفتےدو ہزار مسافر جو آئے تھے ان میں صرف 40 کے رزلٹ مثبت آئے۔ آئندہ ہفتے میں پرائیویٹ ائیرلائنز سے بھی پاکستانی واپس آئیں گے۔طورخم سے 500پاکستانی آج واپس آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی تعداد بڑھانے پر اوورپاکستانی واپس آسکتےہیں۔ رواں ہفتے آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے پاکستانی واپس آئیں گے۔ کچھ ممالک میں پی آئی اے کی رسائی ممکن نہ تھی۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہورہےہیں۔ 

پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونی والی اموات کورونا سے نہیں ہوئی، صرف 15 اموات پر تحقیقات ہورہی ہے۔ خدشا تھا کہ 25 اپریل تک کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کھانسی ،نزلہ اور زکام میں سماجی دوری اختیار کرنی چاہیئے۔ ہیلتھ سسٹم پر ہم بوجھ نہیں ڈالنا چاہتےہیں۔ آج ہم اس وقت مشکل حالات میں نہیں ہے جتنے میں ہو سکتے تھے۔ سارے صوبوں سے اعدادوشمار آتے ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر گلوبل ڈیٹا کو دیکھتےہیں۔