اسلام آباد: امریکہ کا بھارت کو ہارپون میزائلز اور ٹارپیڈوز کی فروخت کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میزائلوں کی فروخت اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کورونا وبا کے خلاف جنگ کے تناظر میں پریشان کن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ عالمی برادری کو بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کر چکا ہے اور بھارت کو میزائلوں کی فراہمی جنوبی ایشیا کی سلامتی کی ابتر صورتحال مزید خراب کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت کو 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے 10 ہارپون میزائل اور 19 ٹارپیڈوز فروخت کر رہا ہے۔