پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

10:56 AM, 18 Apr, 2020

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفی دے دیا، نجیب ہارون نے اپنا استعفٰی قومی اسمبلی کے سپیکر، وزیراعظم اور صدر پاکستان کو ارسال کر دیا۔

نجیب ہارون کراچی کے حلقہ 256 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ قومی اسمبلی سے تنخواہ اور مراعات بھی نہیں لیتے تھے، نجیب ہارون نے الزام لگایا کہ انہیں پارٹی پالیسیوں پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیس ماہ اپنے حلقے کراچی میں کوئی کام نہیں کراوسکا اور اس لیے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

نجیب ہارون وزیراعظم عمران خان کے با اعتماد ساتھی کہلاتے تھے، وہ پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے، انہوں نے اپنے استعفے میں وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں