ممبئی :معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا ہدایتکار مہیش بھٹ سے نیا تنازعہ سامنے آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ،بالی وڈ ادا کارہ کنگنا رناوت جو کہ دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ کسی نہ کسی تنازعات کا شکار رہتی ہیں ،آج کل ہدایتکار مہیش بھٹ کے ساتھ ایک نئے مسئلے کا شکار ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ،نئی فلم وہ لمحے کے پریمئیرکے موقع پرہدایتکار مہیش بھٹ نے اداکارہ کنگنا رانوٹ کو غصے سے جوتا دے مارا۔
کنگنا رناوت کی بہن رنگولی کا کہنا ہے کہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی فلم دھوکہ میں خود کش حملہ آور کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا جس پر مہیش بھٹ غصے میں آگئے اور کنگنا کو جوتا دے مارا،تاہم مہیش بھٹ کی فیملی کی طرف سے اس واقعے کی تردید کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھٹ فیملی اور بالی وڈ کے خانز کے ساتھ اداکارہ کی اکثر تنازعات کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ۔