اسد عمر کے بعد کونسی اہم وزارتیں خطرے میں ہیں ؟

05:27 PM, 18 Apr, 2019

اسلام آباد :اسد عمر کے استعفے کے بعد وفاقی کابینہ میں کن وزراءکی وزارتیں خطرے میں ہیں سب سے اہم خبر بھی سامنے آگئی ۔

وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی خبریں گزشتہ کئی روز سے گردش میں تھیں ،جس کے بعد سب سے اہم ترین وزیر اسد عمر نے استعفیٰ دے ہی دیا ،وفاقی کابینہ میں وزارت پٹرولیم کاقلمدان بھی تبدیل کرنے کی سرگوشیاں سامنے آرہی ہیں،اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان. علی امین گنڈہ پور کی وزارتیں بھی خطرے میںہیں،متعدد وزرا نے وزارتیں بچانے اور کابینہ میں رہنے کے لیے کوششیں شروع کردیں،اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وزیر خزانہ یا مشیر خزانہ کیلئے شوکت ترین کا نام سامنے آ رہا ہے ،لیکن اس نام کیلئے تحریک انصاف کے متعدد رہنماﺅں کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے ۔

قومی امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ غلام سرور خان سے وزارت پٹرولیم کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وزیر پٹرولیم غلام سرور کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اور وزارت پٹرولیم کا حتمی فیصلہ عمران خان خود ہی کرینگے ۔

مزیدخبریں