آنیوالے وزیر خزانہ کو مشکلات کا سامنا ہو گا، اسد عمر

03:47 PM, 18 Apr, 2019

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خود وضاحت اور سوالوں کا جواب دینے آیا ہوں کیونکہ اور وزیراعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کرنے جا رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے وژن کو سپورٹ کرنے کیلئے حاضر ہوں اور ملکی بہتری کیلئے کچھ کرنے کی کوشش کی۔

اسد عمر نے کہا وزیراعظم نے مجھے وزارت توانائی کی پیشکش کی تھی لیکن وزیراعظم سے کہا کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا جب حکومت بنی تو معیشت خطرناک حد پر تھی اور اب ایسا نہیں کہ معیشت اچھی ہو گئی ہے۔ آنیوالے وزیر خزانہ کو مشکلات کا سامنا ہو گا اگر جلد بازی کی تو اسی کھائی میں گرنے کا خدشہ ہے۔ لوگ تین ماہ میں معجزوں، دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کی توقع نہ کریں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ میں قلمدانوں کے ردو بدل کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے تاہم وزارتوں کی تبدیلی میں کوئی بھی محکمہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں