اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے اور نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں اور بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہو گا جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف تمام اختلافات بھلا کر متحد ہے اور پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورت حال کو بہتر کیا جائے۔
خیال رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔