موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹوک پر پابندی لگا دی گئی

موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹوک پر پابندی لگا دی گئی
کیپشن: بھارتی حکومت کی درخواست پر گوگل اور ایپل اسٹورز سے ٹک ٹوک ایپلی کیشن ہٹا دی گئی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک

نیو دہلی: بھارت میں مقبول موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹوک پر پابندی کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن ایپ اسٹورز سے ہٹا دی گئی ہے۔

بھارت کی مدراس ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ ایپلی کیشن کی وجہ سے فحش مواد کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں تاہم عدالت نے تین اپریل کو مقبول چینی ایپلی کیشن ٹک ٹوک پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی درخواست پر گوگل اور ایپل اسٹورز سے ٹک ٹوک ایپلی کیشن ہٹا دی گئی تاہم وہ صارفین جو پہلے ہی یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں وہ اب بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔