انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

12:33 PM, 18 Apr, 2019

ممبئی: بھارتی فلموں کی اداکارہ اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کچھ عرصے سے فلموں سے غائب ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ گزار رہی ہیں، اس لیے میڈیا میں ان کے حاملہ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون بھی ایسی خبروں کی زینت بنی رہیں جو جھوٹی ثابت ہوئیں۔ اب ایک اور اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ انوشکا شرما ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں گرما گرم بحث جاری ہے۔دراصل انوشکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں سے غائب ہیں اور وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ گزار رہی ہیں۔

شاہ رخ کے ساتھ آئی فلم زیرو کے بعد سے انوشکا شرما کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے کوئی نیا پروجیکٹ بھی سائن نہیں کیا ہے۔

اس لیے انوشکا کے فینز اور میڈیا والے ان کے حاملہ ہونے کا اندازے لگانے لگے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نہ تو انوشکا اور نہ ہی ویرات کوہلی نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔

مزیدخبریں