مالنگا برطرف،دیموتھ کرونارتنے ورلڈ کپ کیلئے لنکن کپتان مقرر

12:03 PM, 18 Apr, 2019

کولمبو:سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلئے دیموتھ کرونارتنے کو کپتان مقرر کرتے ہوئے لاستھ مالنگا کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے لنکن لائنز کے کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ دیموتھ کرونارتنے کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے اور لاستھ مالنگا سے کپتانی چھین لی گئی ۔

ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکٹرز کی حتمی میٹنگ آج ہوگی۔خیال رہے کہ دیموتھ کرونارتنے نے 2015 کے میگا ایونٹ سے اب تک ایک بھی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا تاہم وہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت دے چکے ہیں۔

اسی ٹور میں پروٹیز سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا شکار ہونے والی ٹیم کے کپتان لاستھ مالنگا سے قیادت چھن گئی۔

مزیدخبریں