گوادر:اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ سے 14 افراد قتل

09:22 AM, 18 Apr, 2019

 گودار :اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر ایک اور دل دہلا دینے والا واقعی پیش آیا ہے۔ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق رات 2 بجے کے قریب مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر بسوں کو روکا اور 14 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 کے درمیان مسلح افراد تھے اور مقامی لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور معلومات دینے سے گھبرا رہے ہیں۔پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزیدخبریں