اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارٹی قیادت پر واضح کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف سازش کرنے والوں کو نہ روکا گیا تو وہ 2018 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے قریبی ساتھیوں سے ملاقات کے دوران یہ بات کی ہے کہ مریم نواز کے بیانات کے حوالے سے نواز شریف کا کردار انتہائی مایوس کن ہے۔ سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ دوریاں ختم کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:مادھوری نے کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی
یہ خبر بھی پڑھیں: اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہیے : فواد چوہدری
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے لاہور میں حالیہ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے یہ پیغام دیا کہ اگر سینئر قیادت کی ان پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا تو وہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے جبکہ مریم نواز کے اس بیان نے کہ پارٹی چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی جلتی پر تیل کا کام کیا۔
واضح رہے کہ پارٹی صدر کے کہنے پر چوہدری نثار نے خاموشی اختیار کی اور پارٹی پالیسیوں پر تنقید سے گریز کیا، تاہم مریم نواز کے بیان کا بھرپور جواب دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں