سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس اراکین کو نوٹس ، آئندہ پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا اعلان

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس اراکین کو نوٹس ، آئندہ پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا اعلان
کیپشن: image by dawn.com

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی کی تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں چالیس برس سے سیاستدان ووٹ بیچ رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی تحقیقات کے بعد نام سامنے لا رہے ہیں ، سینیٹ انتخابات کے متعلق ہماری تجاویز کو مسترد کیا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ ووٹ بیچنے والوں کے نام شروع میں ہی مل گئے تھے جن لوگوں نے ضمیر بیچے ان کو سامنے لا رہے ہیں ، سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے بیس اراکین کو شوکاز جاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی ہمیشہ بولی لگی ہے ، شوکاز نوٹسز کا جواب نہ بھیجا گیا تو نام نیب کو بھیجیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں میں پی ٹی آئی کی نرگس علی ، بینا ناز ، سردرا ادریس ، عبید ، زاہد درانی ، نگینہ خان ، امجد آفریدی ، دینا ناز، عارف یوسف ، عبدالحق ، فوزیہ بی بی ، یاسین خلیل ، سمیع اللہ زئی ، فیصل زمان ، عبدالخالق ، قربان علی ، یوسف زئی ، عمید مائر اور نسیم حیات نے ووٹ فروخت کیے ۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ ایسے اراکین کو ٹکٹ جاری کریں گے جن پر کوئی الزام نہ ہو ۔