اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہیے : فواد چوہدری

05:37 PM, 18 Apr, 2018

اسلام آباد: تحریک انصاف نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہئے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نواز شریف کی لندن روانگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی کارروائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے، ایسے میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے، اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہئے۔

فواد چوہدری نے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سمدھی صاحب بھی بیماری کی آڑ میں نو دو گیارہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وفاقی حکومت اور اسکے بیشتر ادارے شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ، فیس بک اور 30 بڑی کمپنیوں کا سائبر حملوں میں مدد نہ کرنے کا اعلان
 یہ خبر بھی پڑھیں: مادھوری نے کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی
 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لندن یاترا کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب مودی لندن پہنچے، آنے والا وقت بتائے گا کہ نواز شریف کا مودی کے دورہ برطانیہ سے کیا تعلق ہے، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں