مادھوری نے کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی

05:08 PM, 18 Apr, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے 25 سال بعد سنجے دت کے ساتھ کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کے والد کے ڈریم پروجیکٹ فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور آدتیہ روئے کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ابھیشیک ورمان سر انجام دیں گے جب کہ فلم اگلے سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 18 سالہ حسینہ نے مس رشیا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
 یہ خبر بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ، فیس بک اور 30 بڑی کمپنیوں کا سائبر حملوں میں مدد نہ کرنے کا اعلان
 واضح رہے کہ سنجے دت اور مادھوری کی جوڑی نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں کھل نائیک، خطروں کے کھلاڑی، قانون اپنا اپنا، ساجن، سائبان اور مہانتا شامل ہیں۔ ماضی میں دونوں کے درمیان معاشقے کے چرچے بھی رہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر دونوں میں دوریاں ہوئیں جس کی وجہ سے کامیاب جوڑی نے 2 دہائیوں تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں