پیراگون سوسائٹی اسکینڈل، احد چیمہ براہ راست معاملات میں ملوث رہے، ڈی جی نیب

01:36 PM, 18 Apr, 2018

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب میجر (ر) سلیم شہزاد نے کہا سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیںِ اور چند دن میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیش رفت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے، چیف جسٹس

ان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ پیراگون کے معاملات میں براہ راست ملوث رہے ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ کے بینک اکائونٹس میں چند روز میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی
 

یاد رہے نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں