ماسکو:روس میں فٹبال لیگ کے ایک میچ سے قبل ریچھ کو میدان میں لاکر اس کے ذریعے گیند ریفری کو دینے اور شائقین کیلئے ریچھ کی تالیوں پر جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم نے ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ سدھائے ہوئے اس ریچھ نے میدان میں آکر نہ صرف میچ میں استعمال ہونے والی بال ریفری کو تھمائی بلکہ اس کے بعد تماشائیوں کی جانب دیکھتے ہوئے تالیاں بھی بجائیں اس ریچھ کے ساتھ اس کا ٹرینر بھی موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا
یاد رہے کہ ریچھ روس کا سرکاری نشان بھی ہے ۔ لیگ انتظامیہ کے اس اقدام کو جانور کے ساتھ ظلم اور شائقین و کھلاڑیوں کیلئے خطرناک بھی قرار دیا گیا ہے ۔مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیگ کے بقیہ میچوں میں اس عمل کو دہرانے سے گریز کیا جائے ۔
Russian third division football - Mashuk-KMV v Angusht in Pyatigorsk. Tim the bear on the sidelines getting the crowd warmed up! #Russia @RusFootballNews @CrazyinRussia pic.twitter.com/Ev36YhgnU3
— Mark Bullen (@markgbullen) April 16, 2018
خیال رہے کہ روس میں تقریباً ایک ماہ بعد فٹبال کا ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے نت نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لیگ کی جانب سے اس معاملے پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں