جنوبی اور شمالی کوریا تنازعات کے خاتمے پر رضا مند ہو گئے

 جنوبی اور شمالی کوریا تنازعات کے خاتمے پر رضا مند ہو گئے

سیئول: روایتی حریف جنوبی کوریا اور شمالی کوریا 68 سال بعد تنازع اور کشیدگی کے باقاعدہ خاتمے پر رضامند ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریائی حکومتوں نے 1950ء سے شروع ہونے والی جنگ کو بالآخر ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے شام میں فوج بھیجنے کا عندیہ دے دیا

68  سالہ جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے لیے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اُن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ملاقات میں باضابطہ اعلان کریں گے ۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27 اپریل کو تاریخی دورے پر جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شام پر حملہ ٹرمپ کے کہنے پر نہیں کیا، ایسا کرنا ضروری تھا: تھریسامے

میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نامعلوم مقام پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے جس میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کو مستقل ختم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں