لندن : پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا برطانیہ میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گیا جس میں انہوں نے 3 اوورز کروائے ۔ محمد حفیظ کے کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ 2 ہفتے بعد سامنے آ ئے گی ۔ٹیسٹ میں بارہ ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے آف اسپنر کی گیندوں کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیسٹ کے حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پوری طرح پر امید ہوں کہ ٹیسٹ کلیئر کر لوں گا اور قومی ٹیم میں بطور آل راؤنڈر خدمات سرانجام دیتا رہوں گا ۔
حفیظ گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میںتیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے ۔اس سے قبل دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا۔جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی لگ چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں