ممبئی: بالی ووڈ فلم ”سچن :اے بلین ڈریمز“ کا مراٹھی زبان میں ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلمسازوں نے بیک وقت ہندی اورمراٹھی زبانوں میں فلم کی شوٹنگ کی ہے جس کا ہندی ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد مراٹھی زبان میں بھی ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اسے مادھوری ڈکشٹ اور شریاس تلپاڈے کی طرف سے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مراٹھی ٹریلر 24 گھنٹوں کے دوران انٹرنیٹ پر 15 ملین افراد نے دیکھا ہے۔
فلم کی ہدایات ایمی نے دی ہیں جبکہ میوزک اے آر رحمان نے دیا ہے ۔فلم 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی ۔