ممبئی: گزشتہ روز بھارت گلوکار سونو نگم کی جانب سے کیے گئے اذان سے متعلق نازیبا ٹویٹ نے نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی بلکہ ہندو برادری نے بھی اس پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے سلماں خان سمیت کئی اداکاروں کے رد عمل سامنے آئے۔گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اذان کی آواز اور مندر میں صبح بجنے والی گھنٹیوں کی آواز سے اٹھتی ہیں۔اور اس کے بعد اگربتی جلا کر اپنی صبح کا آغاز کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سونو نگم نے صبح ہی صبح لاو¿ڈ اسپیکر میں ہونے والی اذانوں پر اعتراض کیا تھا کہ مجھے ان کی آواز کی وجہ سے نیند خراب کرنا پڑتی ہے۔
I wake each morning to the sound of church bells & the Azaan in a quiet by-lane of Bandra.I light an aggarbatti & salute the spirit of India
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) April 18, 2017