ہنڈاسٹی کا ”2017 ماڈل“ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

لاہور: دنیا کی معروف آٹو موبائل کمپنی ہنڈا نے پاکستان میں اپنی گاڑی ”ہنڈاسٹی “ کا نیا 2017 ماڈل متعارف کرا دیا ۔

10:29 PM, 18 Apr, 2017

لاہور: دنیا کی معروف آٹو موبائل کمپنی ہنڈا نے پاکستان میں اپنی گاڑی ”ہنڈاسٹی “ کا نیا 2017 ماڈل متعارف کرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا اٹلس پاکستان کی جانب سے اس گاڑی کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔اس موقع پر ہنڈا اٹلس کے صدر کا کہنا تھا ' ہم اپنے صارفین کے شکرگزار ہیں جو ہنڈا کو ترجیح دیتے ہیں خصوصاً گزشتہ بیس سال سے ہنڈا سٹی کو سراہ رہے ہیں، یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں ہونڈا سٹی کے 20سال کا سنگ میل طے کرنے پر منعقد ہوئی ہے بلکہ پاکستان میں ہونڈا کی کامیابی کا ثبوت بھی ہے'۔
دنیا کے مختلف ممالک میں سٹی کا یہ نیا ماڈل دو ماہ قبل متعارف کرایا جاچکا ہے اور ڈیزائن اور فیچرز میں بہتری کی بنائپر اسے سراہا بھی گیا اور اب یہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس نئے ماڈل کے باہری ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں ہی کی گئی ہیں جن میں سب سے نمایاں نیا فرنٹ گرل ہے جو کہ سیاہ اور کروم رنگوں کے امتزاج کے ساتھ ہے۔
گاڑی تین مختلف ورڑن تھری ایل بیس، تھری ایل اسپائر اور فائیو ایل اسپائر میں متعارف کرائی جن میں مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن آپشنز موجود ہیںگاڑی میں پانچ اسپیڈ مینوئل یا آٹو میٹک ٹرانسمیشن ہے جبکہ فور سلینڈر انجن 73k واٹ ہارس پاور کا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ نیا ماڈل دس ہزار روپے مہنگا ہے جس کی قیمت 15 لاکھ 33 ہزار سے 18 لاکھ 25 ہزار تک ہے جبکہ سٹی 2016 بک کرانے والے صارفین اضافی دس ہزار روپے ادا کرکے نیا ماڈل لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں