ممبئی : بھارتی بزنس ٹائیکون اور آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیا کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی بھی مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وجے مالیا کو ویسٹ منسٹر کی مجسٹریٹ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ وجے مالیا پر بھارتی مرکزی بینک سمیت مختلف بینکوں کا 9000 کروڑ روپے کا قرض ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ وہ گزشتہ برس برطانیہ چلا گئے ۔ اس کے بعد سے انہیں ہندوستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں 61 سالہ بھارتی بزنس مین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی درخواست پر فراڈ کیس میں مفرور مالیا کو حراست میں لیا گیا تھا، ان کی حوالگی سے متعلق کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت وجے مالیا معاشی جرائم سے متعلق مختلف کیسز میں مطلوب ہیں، ان میں 9 ہزار کروڑ روپے کے قرضوں کے نادہندگی کا کیس بھی شامل ہیں۔ سمائ
بھارتی بینکوں سے فراڈ کرنیوالے بزنس مین وجے مالیا لندن میں گرفتار
10:04 PM, 18 Apr, 2017