تجربہ گاہ میں آسیب کے احساس کا تجربہ کامیاب

09:21 PM, 18 Apr, 2017

برن : مائنڈ سائنس کے ماہرین نے دماغ کو دھوکا دے کر بھوت کی موجودگی احساس دلانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سوئٹزر لینڈ میں یہ دلچسپ تجربہ کیا جس میں لوگوں کے دماغ کو بے وقوف بنا کر بھوتوں کی ومجودگی کا احساس دلایا گیا۔
تجربے سے ثابت ہوا کہ آسیب نامی کوئی چیز نہیں ہوتی بلکہ ہمارا دماغ ہمارے ایصاب کے ساتھ کھیلتا ہے۔ اس مقصد کیلئے ماہرین نے ایک روبوٹ کو استعمال کیا جس نے سنسر سگنلز کا استعمال کرتے ہوئے رضاکاروں کو آسانی سے بھوت یا غیر مرئی چیز کی موجودگی کا احساس دلا دیا۔ تجربے سے پہلے رضاکاروں کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی تھی۔
سائسندانوں کا کہنا تھا کہ غیر یقینی حالات میں کسی کے چھونے کا احساس کسی کے بھی دماغ کو چکرانے کیلئے کافی ہوتا ہے۔تحقیقی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اب اس چیز کی وضاحت ممکن ہے کہ کیوں لوگوں کو کسی غیر مرئی شے کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

مزیدخبریں