نیویارک: چاک وچوبند اور کم وزن ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ وہ خواب ہے جسے حاصل کرنا آسان کام نہیں ہے اور بالخصوص وہ لوگ جن کا وزن بڑھ جاتا ہے وہ باوجود کوشش کے اپنا وزن کم نہیں کرپاتے۔آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ صرف 7دن میں اپنی چربی پگھلالیں گے۔یہ نسخہ لیموں سے بنایا گیا ہے جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کی وجہ سے میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔
اجزاء
ایک کھانے کا چمچ تُخ ملنگا(chia seeds)
ایک کھانے کا چمچ شہد
ڈیڑھ گلاس پانی
ایک لیموں کا رس
بنانے کا طریقہ
تُخ ملنگا کو رات کو پانی میں بھگودیں،اگلی صبح پانی سے نکال کر ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ اب تمام اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کریں اور یکجان ہونے پر اسے پی لیں۔ سات روز تک یہ مرکب ناشتے سے قبل کھانے سے آپ وزن کم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر کرلیں گے۔
وہ غذائیں جس کے استعمال سے آپ کا وزن 7 دن میں کم ہو سکتا ہے
وہ غذائیں جس کے استعمال سے آپ کا وزن 7 دن میں کم ہو سکتا ہے
09:20 PM, 18 Apr, 2017