ممبئی:سونو نگم کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس پر ان کے مداحوں سمیت نامور فنکاروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کے بعد سونونگم کو وضاحت کرنا پڑگئی۔ معاملے کی سنگینی کو جانچتے ہوئے گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا.
اپنی ٹوئٹ میں تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ آپ کی سوچ آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں جو میں نے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق دیا تھا کہ مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہئیں۔