پسینے کا تجزیہ کرکے بیماریوں کی تشخیص میں معاون رسٹ بینڈ تیار

08:38 PM, 18 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی ماہرین نے کلائی پر باندھا جانے والا ایسا رسٹ بینڈ بنانے کا دعوی کیا ہے جو کہ پہننے والے کے پسینہ کا تجزیہ کرکے بیماریوں کی تشخیص میں مدد دے سکتا ہے۔

سٹینفورڈ یو نیورسٹی کے ماہرین نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کے اشراک سے مطالعاتی تحقیق کے بعد یہ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے جس میں لگایا گیا سینسر پسینہ جمع کرکے اس کے مالکیولر اجزاء کو تجزیہ کے لئے الیکٹرانیکلی تجزیہ کر تاہے اور خاص طور پر ذیابیطس اور اور سیسٹک فائیبروسس اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کر تاہے اور اس تجزیہ کے نتائج سمارٹ فون کے ذریعے جاری ہوتے ہپیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس رسٹ بینڈ میں لگے ہوئے سینسرز خود ہی متعلقہ شخص کے پسینہ والے غدود کو تحریک دیتے ہیں اور خارج ہونے والا پسینہ جمع کرکے اسکا فری تجزیہ کرکے اس کو لاحق بیماری یا بیماریوں کی تشخیص میں معاون معلومات فراہم کر دیتے ہیں ۔

اس سے قبل ماہرین کے تار کردہ سیسرز سے تشخٰٖیص کے سلسلہ میں مریض کو پسینہ لانے کے لئے گھنٹوں انتظار کر نا پڑتا تھا تاہم اب انہیں انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور سینسر خود ہی پسینہ لانے کا کام کرے گا ۔

مزیدخبریں