ممبئی: اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم ”بیگم جان“ کے بارے میں ریلیز سے قبل خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پورا اترتے ہوئے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرے گی۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور ”بیگم جان“ شائقین کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔
فلم نے امید کیخلاف رواں ہفتے کم بزنس کیا ہے، اپنی ریلیز کے پہلے دن فلم اوسط درجے کا بزنس کر سکی جبکہ لوگوں نے بھی فلم کے بارے میں زیادہ اچھی رائے کا اظہار نہیں کیا تھا۔ جمعہ کے دن فلم صرف 3 کروڑ 50 لاکھ کمانے میں کامیاب ہوئی تھی، ہفتے کے روز 3 کروڑ 25 لاکھ جبکہ اتوار کے روز 3 کروڑ 75 لاکھ ہی کماسکی، لہٰذا فلم کا پہلے ویک اینڈ کا بزنس امید سے کم رہا۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کوئی معجزہ ہی فلم کو کامیابی دلواسکتا ہے۔