کراچی : بولڈ اور بے باک اداکارہ متھیرا فحش ترین اشتہار میں بھی جلوہ گر ہو گئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔معروف ماڈل متھیرا کنڈوم کے اشتہار میں منظر عام پر آئی ہیں۔اشتہار میں متھیرا کو ایک دکان میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے جہاں ایک لڑکا شرماتے ہوئے دکاندار سےوہ ، وہ ، وہ کرکے کنڈوم طلب کر نے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس دوران متھیرا دکان میں جلوہ گر ہوتی ہیں اور دکاندار کو مخاطب کرکے اس پراڈکٹ کانام لے کر طلب کر تی ہیں ۔اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ کنڈوم کاپیکٹ خریدنے کا مطالبہ کرتی ہے تو اس کے اعتماد کی وجہ سے نہ صرف دکان میں موجود لڑکا حیرانگی کا اظہار کرتا ہے بلکہ خود دکاندار بھی دنگ رہ جاتا ہے ۔