ممبئی : بالی ووڈ کی ’دبنگ گرل‘ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی اور ناکامی کو یکساں طور پر دیکھتی ہیں اور ان میں سے کسی سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے، تو وہ اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتی اور جب فلم ناکام ہوتی ہے تواندھیرے کونے میں بیٹھ کر ماتم نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا ”میری پرورش اس طرح سے ہوئی ہے کہ میں کامیابی اورناکامی دونوں کو یکساں طور سے دیکھوں۔کسی نے کہا ہے کہ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی لوگوں کو زیادہ برباد کرتی ہے۔لہٰذا غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے نہ کہ اس کے بارے میں سوچنا۔جب مجھے زیادہ کامیابی ملتی ہے تو میں چھت پر جاکر چلاتی نہیں ہوں کہ میری فلم ہٹ ہو گئی اور ناکام ہونے پر میں کونے میں جاکر نہیں روتی۔