لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

06:15 PM, 18 Apr, 2017

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ پر اہم بیٹھک لگائی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کی بریفنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے قبل ازوقت منصوبہ بندی کیوں نہیں کی گئی۔

وزیر اعظم نے کابینہ کو صاف صاف بتا دیا کہ عوام کو پہنچنے والی تکلیف کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی منظوری دیدی۔ ان کا کہنا ہے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ لوڈ شیڈنگ عوام کی برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی نے بھی لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کی ٹھان لی جلد بھرپور احتجاج کرنے کا بھی اعلان کر ڈالا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں