لاہور: سمارٹ فون کے معروف میسنجر واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مسئلہ حل کرنے کا اعلان کر دیا۔ واٹس ایپ نے 'چینج نمبر' فیچر کو بِیٹا ورژن لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنے دوستوں کو فون نمبر تبدیل کرنے پر نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کرنے کی سہولت مل سکے گی۔صارفین تمام دوستوں یا منتخب افراد کو اس خبر سے آگاہ کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔
تاہم اب تک واٹس ایپ اکاو نٹ مخصوص فون نمبر سے جڑا ہوتا ہے اور فون نمبر تبدیل کرنا بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔صارفین کو اپنے درجنوں دوستوں کو نئے نمبر پر ایڈ کرنا ہوتا ہے یا پرانے نمبر پر ایک گروپ چیٹ تشکیل دے کر اپنے نمبر کی تبدیلی کا اعلان واٹس ایپ کے براڈ کاسٹ فیچر کے ذریعے کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ایک ٹوئٹر اکاونٹ @WABetaInfo نے بِیٹا ورژن میں دیکھا اور اسے ونڈوز فون میں آزمایا جارہا ہے۔چونکہ ابھی یہ بِیٹا ورڑن میں ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے واپس یا اَن سینڈ کرنے کے فیچر پر کام کررہی ہے جس سے صارفین ایسے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو وہ غلطی سے کسی دوسرے فرد کو سینڈ کرچکے ہوں گے۔
WhatsApp beta for Windows Phone 2.17.130: new change number feature, to notify your contacts about your new number (DISABLED BY DEFAULT) pic.twitter.com/FpZWHH3MS3
— WABetaInfo (@WABetaInfo) April 15, 2017