گرمیوں میں پُرکشش اور حسین نظرآنے چند گھریلو اور مفید طریقے

گرمیوں میں پُرکشش اور حسین نظرآنے چند گھریلو اور مفید طریقے

05:24 PM, 18 Apr, 2017

لندن: اس بار بھی گرمی کے تیور اچھے دکھائی نہیں دیتے اور اس کی شدت آپ کے لیے کئی مسائل پیدا کرسکتی ہے اسی لیے صحت اور حسن کے ماہرین نے گرمیوں کے لیے چند مفید مشورے دیئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ گرمیوں میں بھی تازہ دم دکھائی دے سکتے ہیں۔

1: موسمِ گرما میں اچھے پرفیوم کا استعمال: 

اگر آپ پرفیوم استعمال کرتے ہیں تو گرمیوں میں خوشبو بدلنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ تازہ دم کردینے والی ایک نئی ہلکی خوشبو کا انتخاب کریں اور اسے گرمیوں کے دو چار ماہ تک تواتر سے استعمال کریں۔

2: ایس پی ایف سن اسکرین کا استعمال:

سن اسکرین کی افادیت کو ایس پی ایف (سن پروٹیکشن فیکٹر) سے ناپا جاتا ہے۔ جلد جھلسنے اور جلدی سرطان سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ باہر نکلتے وقت اچھی ایس ایس پی ایف والا سن اسکرین استعمال کریں۔

3: ہلکا موئسچرائزر: 

موسمِ سرما میں ہم قدرے چکنا موئسچرائزر استعمال کرتے ہیں۔ اب اگر گرمیوں میں یہی موئسچرائزر لگایا جائے تو یہ پسینے کے ساتھ مل کر جلد کو چکنا اور بدنما بنادے گا۔ اس بار اپنے لیے ہلکا موئسچرائزر منتخب کریں۔

4: اسکرب: 

جلد کا خشک اور پپڑی زدہ بن جانا صرف سردیوں تک محدود نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ دن کا آغاز ایک ایسے فیس واش سے کیا جائے جو اسکرب کی خصوصیات رکھتا ہو۔ انہیں ایکسفولائٹنگ فیس واش کہا جاتا ہے۔

5: بال ترشواتے رہیں:

بالوں کو صاف رکھیں  اور انہیں ترشواتے رہیں ورنہ یہ میل ، پسینے اور چکنائی کی آماجگاہ بن جائیں گے۔

6: شیمپو کی عادت میں تبدیلی: 

گرمی میں ایسے شیمپو کا استعمال کریں جو بالوں کو صاف رکھے اور انہیں گرمی سے گھاس پھوس جیسا بننے سے بچاسکے۔ سردیوں اور گرمیوں کے شیمپو میں یہی فرق ہے۔

7: ہیئر اسٹائل مصنوعات کو تبدیل کریں: 

گرمیوں کے موسم میں اپنے بالوں پر اندھا دھند اسٹائلسٹ اشیا استعمال نہ کریں۔ ہیئر اسٹائل کی مصنوعات جتنی کم ہوں تو بہتر ہے۔ ہلکا سا اسپرے، میٹ پومیڈز اور ہیئر موس بہتر رہے گا۔

مزیدخبریں