لاہور: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں طویل جنگ کا ڈراپ سین قریب آ گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے انہیں انتظامی امور میں مداخلت کم کرنے کا پیغام بھی مل گیا۔ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کے مطابق شہریار خان طاقتور عہدے پرفائز ہیں انہیں کسی پریشر میں نہیں آنا چاہیے۔
شہریارخان نے چیئرمین شپ سے تو استعفیٰ دیا کہیں گورننگ بورڈ کی ممبرشپ نہیں چھوڑی حالیہ گورننگ بورڈ کی مدت اگست تک ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار خان کے بعد چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار نجم سیٹھی سمجھے جا رہے ہیں لیکن نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے ہاٹ فیورٹ نجم سیٹھی کی راہ میں سپریم کورٹ حائل ہے۔ ڈھائی سال قبل نجم سیٹھی سپریم کورٹ کو بیان دے چکے وہ موجودہ بورڈ میں چیئرمین پی سی بی نہیں بنیں گے۔
نجم سیٹھی کے چیئرمین نہ بننے کے بیان پر ہی سپریم کورٹ نے پٹیشن کو خارج کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین ہارون رشید کی بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعیناتی سے بھی خوش نہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں