میں نے یہ بات آج تک کسی کو نہیں بتائی کہ،20 سے زائد فلموں کی آفر مسترد کرچکی ہوں

میں نے یہ بات آج تک کسی کو نہیں بتائی کہ،20 سے زائد فلموں کی آفر مسترد کرچکی ہوں

04:29 PM, 18 Apr, 2017

لاہور : اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اپنے نام کے ساتھ فلموں کی لمبی لائن لگوانے کا کوئی شوق نہیں ہے یہی وجہ ہے میں لالی ووڈ اور بالی ووڈ کی 20 سے زائد فلموں کی آفر مسترد کرچکی ہوں۔ میں کم اور مستند کام ہی کروں گی۔ صبا قمر کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے سے بالی ووڈ کی فلموں میں کام کی پیشکش مل رہی ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر انکار کرتی رہی ہوں۔

صباقمر نے بتایا کہ مجھے 2008ءمیں سیف علی خان کی فلم ”لو آج کل“ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔ اسی طرح بعد میں بھی مجھے بڑے بینر اور مقبول ہیروز کے ساتھ کام کی پیشکش ملتی رہیں مگر میں نے کوئی آفر قبول نہیں کی، یہی نہیں میں نے کبھی اس حوالے سے میڈیا میں بھی تشہیر نہیں کی کیونکہ میں صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے ”ہندی میڈیم“ میں کام کی پیشکش موصول ہوئی تو میں کام کے لئے تیار ہوگئی کیونکہ ایک تو اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے ، دوسرا اس میں عرفان خان کام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں