برطانوی وزیراعظم کا عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان

04:08 PM, 18 Apr, 2017

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان کر دیا۔ جنرل الیکشن 8 جون 2017ء کو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ملکی مفاد میں ہیں الیکشن ملک میں استحکام لانے کا واحد راستہ ہیں۔ میں بریگزٹ کے مخالفین کو برطانیہ کمزور بنانے نہیں دوں گی۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ برطانیوی پارلیمنٹ میں اتحاد کی کمی ہے نیا مینڈیٹ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا سے متعلق مذاکرات میں معاون ثابت ہو گا۔  ہاؤس آف کامنز میں انتخابی تجویز کی منظوری کیلئے ووٹنگ بدھ کو ہو گی۔

انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا جب برطانیہ کے برگزٹ سے باہر نکلنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ وزیر اعظم تھریسامے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے بدھ کو تحریک بھی پیش کریں گی۔ وزیراعظم تھریسامے کو فیکسڈ ٹرم پارلیمنٹ ایکٹ معطل کرنے کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے تھریسامے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے اس فیصلے کو درست اور جرات مندانہ قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں