پاکستان میں پچھلے کئی عرصے سے ایک بھی اچھا گانا نہیں بنا:شبنم مجید

03:22 PM, 18 Apr, 2017

لاہور:پاکستان کی مشہور گلوکارہ شبنم مجید نہ صرف کلاسیکی موسیقی میں اپنا نام رکھتی ہیں بلکہ پلے بیک سنگنگ میں بھی خوب شہرت رکھتی ہیں ۔شبنم مجید کے مطابق پچھلے کئی عرصے سے پاکستان سے ایک بھی اچھا گانا نہیں بنا اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ فلم انڈسٹری کی طرح میوزک انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہے ۔اپنے نئے کام کے حوالے سے شبنم نے بتایا کہ عنقریب وہ اپنے کچھ نئے گانے ریلیز کر رہی ہیں جن میں صوفیانہ کلام بھی شامل ہے ۔

مزیدخبریں