سنجے دت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے

02:45 PM, 18 Apr, 2017

ممبئی: اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجو بابا کی مشکل آسان کر دی۔ 15 سال پرانے مقدمے میں جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے 2002 میں فلمساز شکیل نورانی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں سنجے دت کے کئی بار سمن جاری کیے لیکن عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔

واضح رہے کہ 2002 میں فلمساز شکیل نورانی نے سنجے دت کو فلم ’’جان کی بازی‘‘ کے لیے 50 لاکھ معاوضہ دیا تھا لیکن سنجے کے فلم کو ادھورا چھوڑنے پر فلمساز کو 5 کروڑ کا نقصان ہوا تھا جس پر انہوں نے اداکار پر انڈر ورلڈ سے دھمکیاں دلوانے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں