ماسکو: روس نے شمالی کوریا پر یکطرفہ حملے سے متعلق امریکا کو تنبیہ کردی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ بہت خطرناک راستہ ہوگاانہوں نے کہا کہ ہم پیانگ یانگ کے بے دھڑک نیوکلیئر میزائل ایکشنز کو قبول نہیں کرتے جو اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائے گی، جیسا کہ ہم نے حال ہی میں شام میں دیکھی۔امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کو تنبیہ کی تھی کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم کو نہ آزمائے۔