کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سوال سے سشانت صحافی پر برس پڑے

01:10 PM, 18 Apr, 2017

ممبئی:بھارتی اداکار سشانت نٹ کھٹ ہونے کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور ان کو فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ سے ملی ۔سشانت اپنی نئی آنے والی فلم ’ رابطہ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اس دوران ایک صحافی نے سشانت سے کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں سزائے موت کے بارے میں رائے دینے کو کہا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ بغیر تفصیلات جانے اس بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے ۔لیکن صحافی نے کہا کہ یہ قومی سالمیت کا مسلہ ہے آپ کو اس بارے میں رائے ضرور دینی چاہیے جس پر سشانت کو غصہ آیا اور انہوں نے جواب دیا کہ ’ کیا آپ کو قومی سالمیت کے تمام معاملوں پر جواب آتے ہیں؟ کیا میں آپ سے کچھ پوچھوں ؟میں اگر رائے نہیں دینا چاہتا تو اس میں برا کیا ہے؟‘


اداکار کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے کی مذمت کرنے کے لیے یا نہ کرنے کے لیے آپکو اس کی تفصیلات ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ کبھوشن یادید بھارتی حاضر سروس نیوی آفیسر ہے جسے پاکستان نے ریاسی انتشار پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور اب سزائے موت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں