دیپیکا کی گردن میں بل پڑ گیا

12:41 PM, 18 Apr, 2017

ممبئی:دیپیکا پاڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ تصور کی جاتی ہیں اور دیپیکا اپنے ہر کردار مین جان ڈال دیتی ہیں ۔ان کی نئی آنے والی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے دوران دیپیکا کی گردن میں بل پڑ گیا جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق فلم پدماوتی کی عکسبندی کے دوران اداکارہ دپیکا کی گردن میں بل پڑ گیا جس کی وجہ سے انھوں نے عکسبندی میں حصہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے مختصر چھٹی لے لی ہے۔
دپیکا کے ترجمان کے مطابق وہ جیسے ہی اپنی طبیعت میں بہتری محسوس کریں گی فلم کی شوٹنگ دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں