خانیوال میں پنچائیت نے بھائی کے جرم کی سزا 11 سالہ بہن کو سنا دی

خانیوال میں پنچائیت نے بھائی کے جرم کی سزا 11 سالہ بہن کو سنا دی

خانیوال: ونی کی لعنت معاشرے سے ختم نہ ہو سکی۔ خانیوال میں 11 سالہ لڑکی پنچایت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئی۔ پنچائت نے گیارہ سالہ طالبہ اقرا شاہین کو ونی کیا تو ماں بچوں سمیت فرار ہو کر شور کوٹ پہنچ گئی۔

لڑکی کی والدہ نصرت بی بی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس کے بیٹے پر برادری کی لڑکی سے زیادتی کا الزام تھا جس کے بعد اس کی گیارہ سالہ بیٹی کو اس کے رشتہ داروں نے پنچایت میں ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

پنچائیت کے ونی کرنے کے حکم کے ساتھ ہی نکاح خواں بھی بلا لیا گیا لیکن اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نکاح خواں اور پنچایت والے  فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں