مندر کی گھنٹیوں اور اذان کی آوازسے اٹھتی ہوں :پوجا بھٹ

11:48 AM, 18 Apr, 2017

ممبئی:حال ہی میں سونو نگم کی جانب سے کیے گئے اذان کے خلاف ایک ٹویٹ نے نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی بلکہ ہندو برادری نے بھی اس پر غم و غصے کا اظہار کیا ۔اس حوالے سے سلماں خان سمیت کئی اداکاروں کے رد عمل سامنے آئے ۔گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اذان کی آواز اور منر میں صبح بجنے والی گھنٹیوں کی آواز سے اٹھتی ہیں ۔

اور اس کے بعد اگربتی جلا کر اپنی صبح کا آغاز کرتی ہیں ۔واضح رہے کہ سونو نگم نے صبح ہی صبح لاﺅڈ اسپیکر میں ہونے والی اذانوں پر اعتراض کیا تھا کہ مجھے ان کی آواز کی وجہ سے نیند خراب کرنا پڑتی ہے۔

مزیدخبریں