ہالی ووڈ کی مشہور اینیمیٹڈ فلموں کی غلطیاں جو خود ڈائریکٹرز نے بھی نوٹ نہیں کیں

11:34 AM, 18 Apr, 2017

لاہور:ہالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھر پور فلمیں ہر کسی کو پسند ہوتی ہیں اور ان فلموں کو دیکھتے ہوئے نہ ہی تو وقت کا احساس ہوتا ہے اور نہ ہی ان میں کی جانے والی بڑی غلطیوں کا جو ہم نظر انداز کر چکے ہیں ۔اور تو اور ان فلموں کے بنانے والوں نے بھی شاید ان غلطیوں کو نہیں دیکھا لیکن کیا کیجئے ہماری نظروں کا جنہوں نے ان غلطیوں کو پکڑ لیا آپ بھی محظوظ ہویئے ۔
1۔انسائڈ آﺅٹ

دونوں تصویروں میں موجود غلطی کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے اور یہ ایک ہی سین کی تصویریں ہیں ۔

2۔مونسٹر انک


ایک ہی سین میں موجود یہ کردار پہلے لاک نمبر 193میں ہے جبکہ کچھ دیر بعد لاک نمبر تبدیل ہو کر 190ہوجاتا ہے ۔
3۔بگ ہیرو 6


اس فلم میں جب ہمادا پروفیسر رابرٹ سے ملتا ہے تو پروفیسر نے نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوتی ہے جبکہ اگلے ہی لمحے شرٹ گلابی رنگ میں بدل جاتی ہے ۔
4۔ٹوائے سٹوری


ہر بچے کی دلعزیز اس فلم میں مسٹر پوٹےٹو کی ایک آنکھ ہوتی ہے لیکن ایک سین میں کچھ دیر میں دوسری آنکھ بھی آجاتی ہے۔
5۔دی لائن کنگ


اس فلم میں جب سمبا اور نالا کا پیچھا دشمن کر رہے ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک ہائن کا زخم خود بخود ختم ہوجاتا ہے جو اسی سین میں کچھ دیر پہلے نظر آتا ہے ۔
6۔سنو وائٹ اینڈ دی سیون ڈوارفس


اس فلم کے کردار ڈوپی کو جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ڈوارفس کے گھر میں ایک غیر متوقع مہمان آرہا ہے تو وہ وہاں سے بھاگنے کے لیے دروازے کا ہینڈل توڑتا ہے لیکن اگلے ہی لمحے دروازے کا ہینڈل ٹھیک نظر آتا ہے ۔

مزیدخبریں